Wednesday , December 19 2018

ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کیلئے برازیل روانہ

تہران، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی ٹیم جیت کا عزم اور امن کا پیغام لئے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہو گئی۔ شائقین نے قومی کھلاڑیوں کو شاندار طریقے سے الوداع کیا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون کو ہورہا ہے جس میں اسپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ روز ایرانی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہوئی تو شائقین نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ٹیم کو الوداع کیا۔ شائقین کا جوش دیدنی تھا۔ ایران نے دوستی کا پیغام دینے کیلئے ریشم سے ایسی قالین تیار کر رکھی تھی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے جھنڈے بنے ہوئے تھے۔ ایران کی ٹیم کو گروپ F میں نائیجیریا، ارجنٹائن اور بوسنیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو نائیجیریا کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈ کپ 2014ء مہم کا آغاز کرے گی۔ ایرانی ٹیم 21 جون کو ارجنٹائن جبکہ 25 جون کو بوسنیا کے مدمقابل ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT