Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ایران کی پالیسی میں تبدیلی صدارتی امیدواروں کا مباحثہ

ایران کی پالیسی میں تبدیلی صدارتی امیدواروں کا مباحثہ

تہران ۔ 23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدارتی امیدواروں کے مباحثہ کو ایران میں سابق پالیسی کے برعکس عمل کرتے ہوئے پہلی بار راست نشر کیا جائے گا ۔ ایران کی قوم مطالبہ کررہی تھی کہ اُسے امیدواروں کے نظریات سے واقف ہونے کا حق حاصل ہے ۔ ایک امیدوار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلئیر معاہدہ سے ملک پر عائد تحدیدات برخواست نہیں ہوسکیں ۔ سابق صدر ایران محموداحمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ کسی اور امیدوار کی تائید نہیں کریں گے ۔
یمن میں زمینی سرنگ دھماکہ ‘7ہلاک
عدن ۔ 23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے 7 فوجی ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے جب کہ زمینی سرنگوں کا ایک پیکیج حادثاتی طور پر ساحلی شہر عدن میں دھماکہ سے پھوٹ پڑا ۔ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب کہ زمینی سرنگوں کا پیکیج جبل حدید فوجی کیمپ میں اتارا جارہا تھا ۔ مقامی اسپتال میں ایک صحت کارکن کے ہلاک ہوجانے کی توثیق کی گئی ‘ صنعا ستمبر 2014ء سے باغیوں کے قبضہ میں ہے ۔ القاعدہ کے جنگجو اور دولت اسلامیہ گروپ خانہ جنگی میں حکومت اور باغیوں کے درمیان پیداہ ونے والے خلا ء کو پُر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT