Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / ایران کی ہوٹل میں سعودی زائرسمیت سے ہلاک

ایران کی ہوٹل میں سعودی زائرسمیت سے ہلاک

تہران۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی عہدیداروں نے پانچ افراد کو چار نوجوان سعودی زائرین کی ایران میں موت کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ چاروں مبینہ طور پر ان کی ہوٹل میں حادثاتی طور پر سمیت کا شکار ہوگئے تھے ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’’ارنا‘‘ نے آج اطلاع دی کہ غلام حسین محسنی ترجمان برائے عدلیہ نے کہا کہ عہدیدار اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ہوٹل کے ملازمین ہیں ۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ حادثہ دانستہ کارروائی ہے ۔ محسنی نے تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر اور گرفتار شدہ افراد پر عائد الزامات کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ مہلوکین میں ایک 14سالہ لڑکی اور تین بچے جن کی عمریں تین سال کی تھیں ‘ شامل ہیں ۔ محسنی نے کہا کہ دیگر 24افراد دواخانہ میں شریک ہیں کیونکہ انہیں بھی سمیت ہوگئی ہے ۔ یہ اصطلاح عام طور پر کیڑوں اور چوہوں کو مارنے والے زہر کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔ یہ واقعہ شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد میں پیش آیا جہاں کئی درگاہیں ہیں ۔ اس شہر کو کم از کم 20لاکھ غیر ملکی زائرین سالانہ آیا کرتے ہیں ۔ یہ زائرین سعودی عرب ‘ عراق ‘ بحرین ‘ آذربائیجان اور برصغیر ہند سے مشہد آتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT