Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ایران کے اہم انتخابات کیلئے مہم کا آغاز

ایران کے اہم انتخابات کیلئے مہم کا آغاز

تہران ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی عوام کو آئندہ ہفتہ ہونے والے انتخابات کیلئے زبردست مہم چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اصلاح پسندوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان اتحاد کے بعد انتخابات میں قدامت پسندوں کے خلاف مقابلہ آرائی ہوگی۔ یہ امیدوار آئندہ ایک دہے تک ملک کے مستقبل کو بدل سکتے ہیں۔ رائے دہندے جو علحدہ بیلٹس میں حصہ لیں گے۔ ایک بیلٹ اور دوسرا بیلٹ اسمبلی ارکان کے انتخاب کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نگرانی میں یہ انتخابات کروائے جارہے ہیں۔ ایران میں جو کوئی برسراقتدار آنا چاہتا ہے اسے اسلامی جمہوریہ کے حق میں وفاداری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں اصلاح پسند کو جھٹکا لگا ہے کیونکہ اس گروپ کے ہزاروں امیدواروں کو خارج کردیا گیا۔ انتخابی مہم کے پہلے دن ایران کی سڑکوں پر چند پوسٹرس آویزاں دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT