Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ایران کے ایٹمی معاہدہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت:ٹلرسن

ایران کے ایٹمی معاہدہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت:ٹلرسن

واشنگٹن۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو تبدیل کردیاجانا چاہئے ۔یا دوسری صورت میں امریکہ اس معاہدے کا حصہ نہیں ہوسکتا ۔ ٹلرسن نے انٹرویو کے دوران ایک نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا، “اگر ہم ایران کے معاہدے میں شامل ہونے جا رہے ہیں، تو ہمیں اس کے لئے اس میں تبدیلی کرنی ہوگی۔معاہدے کو تبدیل کرناہو گا، ورنہ امریکہ اس کا حصہ نہیں ہوگا۔ “دنیا کے طاقتورممالک اور ایران کے درمیان اس ایٹمی معاہدے کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدترین قرار دیا ہے ۔

رقہ کے 90% علاقہ پر شامی فوج کا قبضہ
بیروت۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت والے جنگجوؤں نے شامی شہر رقہ کے 90% حصہ پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے پانچ اہم پڑوسی علاقوں کا محاصرہ کرنے کے بعد دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو نکل بھاگنے پر مجبور کردیا۔ سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائیٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ امریکی قیادت والی فوج کے زبردست فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو کم و بیش پانچ مقامات سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں نکل بھاگنے پر مجبور کردیا اور اس طرح سیرین ڈیموکریٹک فورسیس نے رقہ کے 90% حصہ پر قبضہ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT