Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ایران کے بینک اکاؤنٹس بحال کئے جائیں

ایران کے بینک اکاؤنٹس بحال کئے جائیں

تہران بھی اپنے بینک دفاتر ہندوستان میں قائم کرنے کا خواہاں
نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے بین الاقوامی تحدیدات ختم ہونے کے بعد ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی بینکوں میں اس کے اکاؤنٹس دوبارہ بحال کردے اور ایرانی بینکس کو وہاں اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت دے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایران چاہتا ہے کہ UCO بینک اپنا نمائندہ دفتر ایران میں قائم کرے۔ ایران اس وقت دُنیا بھر کے ساتھ تجارتی اور بینکنگ روابط جلد از جلد بحال کرنا چاہتا ہے۔ تہران نے پہلے ہی آئی ڈی بی آئی بینک کے ساتھ ایک اکاؤنٹ کھولا ہے۔ ایران کے سنٹرل بینک نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ملک کے 12 بینکس کی SWIFT پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں اور انہیں سوئفٹ سے مربوط کیا جارہا ہے۔ مارچ 2012ء سے ایران کا بینکنگ سسٹم سوئفٹ سے منقطع تھا، کیونکہ اسے نیوکلیئر پروگرام کی وجہ سے تحدیدات کا سامنا تھا۔ سنٹرل بینک آف ایران کے نائب گورنر غلام علی کامیاب نے ہندوستانی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ بینک پسرگاز اور پرشین بینک اپنے نمائندہ آفس ، ہندوستان میں کھولنے کے خواہاں ہیں جبکہ سمن بینک یہاں ایک شاخ قائم کرنا چاہتا ہے۔ تہران چاہتا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اور وزارت فینانس ہندوستانی بینک میں ایران کے بینک اکاؤنٹس کو دوبارہ بحال کرے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ایران کے 11 اکاؤنٹس ہیں جن میں سنٹرل بینک آف ایران بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT