Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / ایران کے خلاف اب کارروائی کا وقت آچکا : امریکہ

ایران کے خلاف اب کارروائی کا وقت آچکا : امریکہ

واشنگٹن ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے خلاف اپنے جارحانہ تیور میں شدت پیدا کرتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا اب وقت آچکا ہے ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے کہا کہ ایران ، شام ، یمن اور عراق میں اپنے وظیفہ خواروں کو اسلحہ کی فراہمی کا زبردست نیٹ ورک قائم کئے ہوئے ہیں ۔ ایران ان لوگوں کو ہتھیاروں سربراہ کرتا ہے ۔ انہوں نے میونخ امن کانفرنس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا تیار کردہ اسلحہ نیٹ ورک مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے ۔ ایران اس نیٹ ورک کو تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے ۔ میرے خیال سے اب ایران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT