Wednesday , December 19 2018

ایران کے ساتھ امن کا قیام مشکل ‘ سفارتی کوشش جا ری رہے گی : اوباما

واشنگٹن 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ قیام امن مشکل ہے صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ وہ نیوکلئیر مسئلہ کو حل کرنے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اوباما نے ایرانی عوام کے نام اپنے عید نو روز کے پیام میں کہا کہ ہم نے کچھ پیشرفت کی ہے ۔ کئی برسوں سے بین الاقوامی برادری کو ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے تعلق سے تشویش ہے ۔ ایران اگر نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرلیتا ہے تو یہ دنیا کیلئے خطرہ ہے ۔

نومبر میں طئے پائے ابتدائی معاہدہ کے مطابق ایران کی حکومت نے اپنے نیوکلئیر پروگرام کو محدود کردینے سے اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ‘ اپنے بین الاقوامی حلیفوں کے ساتھ ایران کو تحدیدات سے کچھ راحت دے رہا ہے اور اب ہم ایران کے ساتھ مسلسل مذاکرات میں مصروف ہیں اور ہم کوشش کرینگے کہ ایران کے ساتھ عالمی تشویش کے امور پر کوئی معاہدہ پر پہونچنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT