Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ایران کے ساتھ تاریخی نیوکلیئر معاملت بالکل قریب : جان کیری

ایران کے ساتھ تاریخی نیوکلیئر معاملت بالکل قریب : جان کیری

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہاکہ ایران کے ساتھ امکان ہیکہ اندرون چند یوم تاریخی نیوکلیئر معاملت کی تعمیل ہوگی جبکہ دیگر عہدیداروں کا کہنا ہیکہ جاریہ ہفتہ کے ختم تک ایسا ہوجائے گا۔ ایران کی جانب سے 10 محروس امریکی ملاحوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ معاملت پر عمل آوری بہت جلد ہوگی۔ دیگر عہدیداروں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی خواہش پر بتایا کہ جمعہ کے دن نیوکلیئر معاملت پر عمل آوری ہوگی۔ اس کیلئے امریکہ اور دیگر کئی ممالک کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ ایران کے خلاف عائد کئی تحدیدات فوری اثر کے ساتھ ختم کردیں۔

TOPPOPULARRECENT