Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ایران کے ساتھ نیوکلیر معاملت کی برقراری امریکہ کے مفاد میں:ٹلرسن

ایران کے ساتھ نیوکلیر معاملت کی برقراری امریکہ کے مفاد میں:ٹلرسن

واشنگٹن ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے آج کہا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیر معاملت کو برقرار رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہوگا اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اس سے اتفاق رکھتے ہیں ۔ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤز سے جمعہ کو کی گئی تقریر میں ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوکلیر معاملت کے سلسلے میں اس نے کئی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ وہ اس معاہدہ کو برقرار نہیں رکھیں گے لیکن فوری بعد انہوں نے اس معاملت میں امریکی شراکت داری کو منسوخ کرنے سے گریز کرتے ہوئے معاملہ کانگریس سے رجوع کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT