Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ایران کے نئے میزائل دفاعی نظام کی تصویروں کا اجراء

ایران کے نئے میزائل دفاعی نظام کی تصویروں کا اجراء

تہران ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج اپنے پہلے دیسی ساختہ طویل مسافتی میزائل دفاعی نظام کی تصویریں جاری کردیں ۔ اس پراجکٹ کا آغاز اُس وقت ہوا تھا جب کہ ملک پر سخت بین الاقوامی تحدیدات عائد تھیں ۔ صدر ایران حسن روحانی اور وزیر دفاع حسین دیہغان میزائل دفاعی نظام باور۔373 کے روبرو کھڑے ہوکر تصویر کشی کرواچکے ہیں ۔ یہ نظام کروز میزائلس ‘ڈرون طیاروں ‘ لڑاکا طیاروں اور بین البراعظمی میزائلز کو روک سکتاہے ۔ اس پراجکٹ کا آغاز روسی ایس 300 نظام کے متبادل کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔ روسی نظام کی ایران کو سربراہی 2010ء میں ایران پر بین الاقوامی تحدیدات عائد کرنے کی وجہ سے معطل کردی گئی تھیں ۔ وزیردفاع نے خبررساں ادارہ ’’ارنا‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ارادہ S-300نظام کا دیسی متبادل تیار کرنے کا نہیں تھا ‘ہم ایک ایرانی نظام قائم کرنا چاہتے تھے ۔ چنانچہ باور ۔373تیار کیا گیا ۔ اپنے خطبہ جمعہ میں وزیردفاع کہہ چکے ہیں کہ ملک کی میزائل طاقت اُس سطح کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں تمام اہداف کو تباہ کرسکتی ہے ۔ صدر ایران حسن روحانی نے ٹی وی پر آج اپنی تقریر میں کہا کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال ایران کا فوجی بجٹ دگنا کردیا گیاہے

TOPPOPULARRECENT