Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ایران یوروپ کیلئے ناقابل فراموش خطرہ : نتن یاہو

ایران یوروپ کیلئے ناقابل فراموش خطرہ : نتن یاہو

نکوشیا۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ ایران سے یوروپ کو شدید دھکہ درپیش ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے حزب اللہ کے کارروائی کے شعبہ پورے براعظم یوروپ میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ایک لبنانی عسکریت پسند گروپ قبرص میں حملوں کی سازش میں اسرائیلی دخل اندازی کی وجہ سے ناکام رہا۔ نتن یاہو نے جو نکوشیا کے سرکاری دورہ پر ہیں، کہا کہ ایران اور حزب اللہ دہشت گرد نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتے ہیں جو 5 براعظموں میں 30 ممالک کا احاطہ کرتا ہے۔ یوروپ کا ہر ملک ان کے حملوںکی زد میں ہے۔ نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اور قبرص ایران اور انتہاء پسندوں کے حملوں کے دہرے خطرہ کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے گروپ نے عراق اور شام کے وسیع علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے اور مشرق وسطیٰ کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT