Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ایران ۔ بوئنگ ‘طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

ایران ۔ بوئنگ ‘طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

تہران۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایران اور امریکہ کی دیوقامت فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان 100 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طئے پایا ہے جس سے ایران کے پرانے فضائی بیڑے کی تجدید ہوگی ۔ ایران کی شہری ہوا بازی اتھاریٹی کے سربراہ علی عابد زادے نے کہا کہ ملک میں 250 طیارے ہیں جن میں سے 230کو تبدیل کرنا ضروری ہے ۔ اس معاہدہ کو حکومت امریکہ کی منظوری ہنوز باقی ہے ۔ وہ ایران کے ایک روزنامہ کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ پر عمل آوری کی  امریکی حکومت کی اجازت کے بغیر مدت کا تعین نہیں کیا جاسکتا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے تین طیارہ ساز کمپنیوں کو وسط جنوری سے جب کہ ایران پر عائد معاشی تحدیدات برخواست کردی تھیں تقریباً 200طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT