Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / ایران ۔ عراق سرحد پر زلزلہ کے جھٹکے ، بغداد دہل گیا

ایران ۔ عراق سرحد پر زلزلہ کے جھٹکے ، بغداد دہل گیا

تہران ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران ۔ عراق سرحدی علاقہ آج 8 متواتر زلزلوں سے دہل گیا اور اس کے نتیجہ میں بغداد بھی متزلزل ہوا، جو بظاہر اس زلزلہ کے مابعد جھٹکے ہیں جو نومبر میں پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا اور جس کے نتیجہ میں زائداز 530 اموات ہوئیں۔ سرکاری ٹیلیویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران میں چار افراد کو معمولی زخم آئے ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ 7 جھٹکے عراقی شہر مندالی کے قریب پیش آئے، جو عراقی دارالحکومت کے 120 کیلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ مندالی دونوں ملکوں کے درمیان ٹھیک سرحد پر واقع علاقہ ہے۔ 8 واں جھٹکہ مندالی کے تقریباً 90 کیلومیٹر جنوب مشرق میں مغربی ایران کے مہران علاقہ کے قریب پیش آیا۔ یہ علاقہ ایران اور عراق کو تقسیم کرنے والے زغروس پہاڑیوں والے خطہ میں واقع ہے جہاں کم آبادی رہتی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق تہران سے 700 کیلو میٹر ہوجیک نامی موضع میں زلزلہ کا زبردست ارتعاش محسوس کیا گیا اور لوگ گھبرا کر اپنے مکانات سے باہر آگئے جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT