Wednesday , August 22 2018
Home / عرب دنیا / ایران ۔ عراق کے سرحد پر زلزلے کا جھٹکہ

ایران ۔ عراق کے سرحد پر زلزلے کا جھٹکہ

تہران ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) زلزلے کے ایک جھٹکے سے صوبہ کرمن شاہ (مغربی ایران ) جو عراق کی سرحد سے متصلہ علاقہ ہے زلزلے کے جھٹکے سے دہل کر رہ گیا۔ ایک ماہ قبل ایک بڑے زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے چنانچہ آج زلزلے کا جھٹکہ محسوس ہوتے ہی عوام میں دہشت پھیل گئی ۔ اس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6 درج کی گئی ۔ اور اس کا مبداء عراق کے علاقہ حلب جا سے 20 کیلومیٹر شمال میں ایرانی قصبہ ایزگلے ، کرمن شاہ صوبہ میں تھا ۔ 12 نومبر کے زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ آج کے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

TOPPOPULARRECENT