Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / ایرایشیا طیارہ کا اصل ڈھانچہ دستیاب

ایرایشیا طیارہ کا اصل ڈھانچہ دستیاب

جکارتہ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرایشیا کے غرقاب طیارہ کا اصل ڈھانچہ برآمد ہوا ہے ۔ تلاش کا کام انجام دینے والوں نے جاوا کے سمندر کی تہہ سے اس طیارہ کے ڈھانچہ کو برآمد کیا۔ اس سانحہ میں 162 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تحقیقات کاروں نے طیارہ کے پراسرار حادثہ کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے بلیک باکس کے ریکارڈس کے متن کو ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔ طیارہ Q

جکارتہ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرایشیا کے غرقاب طیارہ کا اصل ڈھانچہ برآمد ہوا ہے ۔ تلاش کا کام انجام دینے والوں نے جاوا کے سمندر کی تہہ سے اس طیارہ کے ڈھانچہ کو برآمد کیا۔ اس سانحہ میں 162 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تحقیقات کاروں نے طیارہ کے پراسرار حادثہ کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے بلیک باکس کے ریکارڈس کے متن کو ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔ طیارہ QZ-8501 کے اصل ڈھانچہ کو سنگاپور کے بحریہ نے دریافت کیا۔ سنگاپور کے وزیر دفاع نے یہ بات بتائی اور توقع ظاہر کی کہ اس اصل ڈھانچہ کو سمندر سے باہر لانے کے بعد ماباقی مہلوکین کا بھی پتہ چل جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT