Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / ایرسیل کی خدمات 6 ریاستوں میں 30 ڈسمبر سے ختم

ایرسیل کی خدمات 6 ریاستوں میں 30 ڈسمبر سے ختم

نئی دہلی 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مواصلاتی کمپنی ایرسیل ملک کی 6 ریاستوں میں اپنی خدمات بند کررہی ہے لہذا اب اِن ریاستوں کے صارفین اپنے ایرسیل نمبر کی دوسرے نیٹ ورک پر پورٹبلٹی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ٹیلی کام اتھاریٹی ٹرائی نے آج اِس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مواصلاتی کمپنی ملک کی 6 ریاستوں گجرات، مہاراشٹرا، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی اترپردیش کے علاقوں میں 30 ڈسمبر تک اپنی خدمات مکمل طور پر ختم کردے گی۔ ٹرائی نے اپنے ایک بیان میں اطلاع دی کہ ایرسیل لمیٹیڈ اینڈ ڈشنیٹ وائرلیس لمیٹیڈ (جنھیں مشترکہ طور پر ایرسیل گروپ کہا جاتا ہے) مذکورہ ریاستوں میں فوری اثر کے ساتھ اپنی خدمات بند کرتے ہوئے لائسنس ٹرائی کے حوالے کردے گی۔ لہذا صارفین 30 جنوری سے اپنے ایرسیل نمبرات دوسری مواصلاتی کمپنیوں کو منتقل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT