Tuesday , December 11 2018

ایرلائنس میں ایف ڈی آئی کے قواعد کو نرمی

ریٹیل، کنسٹرکشن سیکٹر کو بھی رعایت ، کابینہ کا فیصلہ
نئی دہلی۔10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج مختلفشعبوں جیسے سنگل برانڈ والے ریٹیل میں ایف ڈی آئی سے متعلق قواعد میں نرمی پیدا کردی اور ایرا نڈیا میں 49 فیصد تک سرمایہ مشغول کرنے کی بیرونی ایرلائنس کو اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں کابینی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق کابینہ نے سمندر پار کے سرمایہ کاروں کو سنگل برانڈ ریٹیل ٹریڈنگ اور کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ میں حکومتی منظوری کے بغیر 100 فیصدی ایف ڈی آئی (راست بیرونی سرمایہ کاری) کی اجازت دے دی ہے۔ بیرونی ایرلائنس کو ایرانڈیا میں منظوری حاصل کرتے ہوئے 49 فیصد تک سرمایہ لگانے کی اجازت دی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق بیرونی ایرلائنس حکومتی منظوری کے راستے ایسی ہندوستانی کمپنیوں میں سرمایہ لگا پائیں گے جو طے شدہ اور غیر منظم ایرٹرانسپورٹ سرویسس چلاتے ہیں۔ اس طرح سرمایہ لگانے کی حد ان کے سرمایہ کا 49 فیصد حصہ رہے گی۔ تاہم یہ گنجائش ایرانڈیا کے لیے قابل اطلاق نہیں تھی، جس کے نتیجہ میں بیرونی ایرلائنس ایرانڈیا میں سرمایہ کاری نہیں کرسکتے تھے۔ اب یہ تحدید ختم کرتے ہوئے بیرونی ایرلائنس کو حکومتی منظوری کے ساتھ ایرانڈیا میں 49 فیصد تک سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT