Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرلائن الائیڈ سرویسیس میں تقررات کا اعلان

ایرلائن الائیڈ سرویسیس میں تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایر لائن الائیڈ سروسیس لمٹیڈ ( اے اے ایس ایل ) مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ اے اے ایس ایل ایر انڈیا کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے جس میں جملہ 27 جائیدادیں ہیں جسے ڈپٹی چیف منسٹر فینانشیل افسر 1 ، چیف پرسنل 1 ، سندھک پلائٹ انسٹرکٹر 1 ، منیجر کارگو 1 ، منیجر سیلس اینڈ مارکیٹنگ 1 ، منیجر ایم ایم ڈی 1 ، منیجر سیکوریٹی 1 ، انسٹرکٹر ( ٹکنیکل ) 2 ، اسسٹنٹ منیجر ( ایچ آر ) 1 ، منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن 1 اور اسٹیشن منیجر 14 ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو حیدرآباد ، دہلی ، الہ آباد ، بکانور ، جبلپور اور دیگر مقامات پر کہیں تعین کیا جاسکتا ہے اور امیدوار کی اہلیت بی ای / بی ٹیک ، آئی سی اے آئی ماسٹر ڈگری ، ایم بی اے ، بیلچر ڈگری ، ماس کمیونیکیشن میں پی جی یا اس کے مماثل کورس میں کامیابی اور متعلقہ شعبہ میں تجربہ ہو اور جائیداد کے مطابق عمر میں چھوٹ دی جائے گی جب کہ انتخاب اپلی کیشن اسکروٹنی بعد ازاں تحریری امتحان و انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اکٹوبر ہوگی اور ویب سائٹ airindia.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT