Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ایروم شرمیلا نے شادی کرلی

ایروم شرمیلا نے شادی کرلی

کوڈائکنال (ٹاملناڈو) 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کی انسانی حقوق کی جہدکار ایروم شرمیلا نے اپنے دیرینہ پارٹنر برطانوی شہری ڈیسمنڈ کوٹینہو سے شادی کرلی ہے۔ یہ شادی اسپیشل میاریج ایکٹ کے تحت آج صبح یہاں دفتر سب رجسٹرار میں انجام پائی۔ اِس موقع پر سب رجسٹرار رادھا کرشنن کی موجودگی میں ڈیسمنڈ نے شرمیلا کی اُنگلی میں انگوٹھی پہنائی۔ یہ سادہ سی تقریب ہوئی اور دولہا و دلہن دونوں کے خاندان غیر حاضر رہے۔ قبل ازیں اِس جوڑے نے ہندو میاریج ایکٹ کے تحت شادی کی اور سب رجسٹرار نے اُن سے کہاکہ اِسے اسپیشل میاریج ایکٹ کے تحت درج رجسٹر کرائیں کیوں کہ اُن کی شادی بین مذہبی نوعیت کی ہے۔ شرمیلا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوڈائکنال پرامن جگہ ہے اور اُن کی تلاش امن یہاں اختتام پذیر ہوئی۔

 

TOPPOPULARRECENT