Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ایروم شرمیلا کی آج 16 سالہ بھوک ہڑتال سے دستبرداری

ایروم شرمیلا کی آج 16 سالہ بھوک ہڑتال سے دستبرداری

امپھال ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : منی پور میں قانون خصوصی اختیارات برائے مسلح افواج کی منسوخی کے مطالبہ پر گذشتہ 16 سال سے بھوک ہڑتال کرنے والی خاتون آہن ایروم شرمیلا بالاخر کل صبح اپنی ہڑتال ختم کردیں گی ۔ شرمیلا کے بھائی ایروم سنگھا جیت نے بتایا کہ 44 سالہ جہد کار جنہیں زندہ رکھنے کے لیے سال 2000 سے ناک کے ذریعہ سیال غذا دی جارہی ہے اور انہیں ہاسپٹل میں ہی مقید کردیا گیا ہے ۔ مقامی عدالت میں کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کل جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا جہاں پر بھوک ہڑتال توڑ دینے کے بعد عدالتی تحویل سے رہا کردیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT