Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایرو اسپیس شعبہ میں حیدرآباد کی منفرد شناخت ، طیارہ انجن سازی کیلئے معاہدہ

ایرو اسپیس شعبہ میں حیدرآباد کی منفرد شناخت ، طیارہ انجن سازی کیلئے معاہدہ

حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے صنعتی شعبہ میں بہت بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ مشہور کمپنیوں جی ای اور ٹاٹا گروپ نے ایک دوسرے کے اشتراک سے حیدرآباد میں ہوائی جہاز کا انجن تیار کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ حیدرآباد میں CFMLEAP انجن تیار کرتے ہوئے عالمی مارکٹ میں سربراہ کیا جائیگا۔ ایرو اسپیس کے شعبہ میں حیدرآباد اپنی منفرد شناخت بناتے ہوئے دنیا کو راغب کیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں جی ای گروپ اور ٹاٹا کمپنی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت حیدرآباد میں ٹاٹا اڈوانس اسٹیمس کے ساتھ ہوائی جہاز کا انجن اور دوسرے ہوائی جہازوں کے کمپوننٹس تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سے ہی حکومت تلنگانہ جی ای کمپنی سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دے رہی ہے۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ دونوں بڑی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ تلنگانہ ایرواسپیس شعبہ کو استحکام بخشے گا۔ انہوں نے جی ای کمپنی کے صدرنشین جان ایل فلاینزی اور رتن ٹاٹا کیساتھ کمپنی کے صدرنشین چندر شیکھر کا حکومت تلنگانہ کی جانب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT