Wednesday , December 12 2018

ایرٹیل حیدرآباد مراتھن رن کے پیش نظر آج ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : ایرٹیل حیدرآباد مراتھن رن کے پیش نظر اتوار کو سٹی پولیس کی جانب سے صبح 4-30 تا 9 بجے ٹریفک تحدیدات عائد کی جائیں گی ۔ اور ٹریفک کے رخ میں تبدیلی عمل میں آئے گی ۔ چنانچہ مجسمہ وی وی سے فلائی اوور اور نیکلس روٹری کی طرف آنے والی ٹریفک کو مجسمہ وی وی سے شاداں اور نرنکاری بھون کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ تلگو تلی سے آنے والی ٹریفک کو ہیلی پیاڈ روڈ سے مینٹ ، خیریت آباد کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اپرٹینک بنڈ جانے کے لیے اقبال مینار سے آنے والی ٹریفک کو اولڈ گیٹ سکریٹریٹ پر تلگو تلی فلائی اوور جبکہ اپر ٹینک بنڈ جانے کے لیے لبرٹی سے آنے والی ٹریفک کو جی ایچ ایم سی آفس سے بی آر کے آر بھون ، تلگو تلی ، اقبال مینار ’ یو ‘ ٹرن اور تلگو تلی فلائی اوور پر موڑ دیا جائے گا ۔ کربلا میدان ( بیگم پیٹ ٹریفک پی ایس حدود ) میں کمیوٹرس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ رخ تبدیل کر کے بائبل ہاوز ، کواڑی گوڑہ ایکس روڈ ، لوور ٹینک بنڈ کی سمت میں جائیں ۔ مجسمہ امبیڈکر سے اپر ٹینک بنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ رائٹ بلینک اپ میں کربلا میدان آئیں ۔ کواڑی گوڑہ ایکس روڈ پر ٹریفک کو سیلنگ کلب کی طرف جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ ڈی بی آر ملز پر ٹریفک کو چلڈرن پارک کی طرف جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ کربلا میدان سے اپر ٹینک بنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک ہی کو سیلنگ کلب تک جانے کی اجازت جبکہ منسٹرس روڈ اور رانی گنج سے آنے والی ٹریفک کو نیکلس روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور منسٹرس روڈ سے آنے والی ٹریفک کو نلہ گٹہ جنکشن پر رانی گنج کی طرف اور رانی گنج سے آنے والی ٹریفک کو نلہ گٹہ جنکشن سے منسٹرس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ مراتھن جب نیکلس روٹری پہنچے گا تو بیگم پیٹ سے راج بھون کی طرف آنے والی ٹریفک کے رخ کو گرین لینڈس پر امیر پیٹ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ جب یہ مراتھن پنجہ گٹہ فلائی اوور پر داخل ہوگا تو پنجہ گٹہ سے روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز کی طرف آنے والی ٹریفک کے رخ کو این ایف سی ایل آئی لینڈ سے روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اس مراتھن کے بی آر پارک جنکشن سے آگے جانے تک ٹریفک تحدیدات برقرار رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT