Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / ایرٹیل موبائیل انٹرنیٹ کے استعمال پرچارجس میں اضافہ

ایرٹیل موبائیل انٹرنیٹ کے استعمال پرچارجس میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتی ایر ٹیل کے گاہکوں کو اب اسکائیپ، وائیبر یا دیگر ایپس کے استعمال کے ساتھ کال کرنے پر زائد پیسے ادا کرنا ہوگا کیونکہ بھارتی ایرٹیل نے انٹرنیٹ پر وائس کال (بی او آئی پی) کرنے پر باضابطہ معیاری شرح عائد کرنے کا فیصلہ عائد کیا ہے۔ وی او آئی پی ڈیٹا پر علحدہ چارج کیا جائے گا اور وہ گاہکوں کے موجودہ موبائیل کے ڈیٹا پیاک کا حصہ نہیں ہوگا۔ ایرٹیل نے اپنے ویب سائیٹ پر کہا کہ ’’تمام انٹرنیٹ / ڈیٹا پیاکس کے پلانس (جو گاہک رعایتی شرح پر حاصل کرسکتے ہیں) وہ ہی انٹرنیٹ براؤزنگ کے مستحق ہوں گے اور (آنے والے/ جانے والے دونوں ہی) وی او آئی پی خارج رکھے جائیں گے۔ ڈیٹا کنکٹیویٹی پر معیاری شرحیں 4 پیسے/ 10 کے بی (3G سرویس) اور 10 پیسہ / 10 کے بی (2G سرویس) عائد کئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT