Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ سے 2100 سعودی ریال اور تین سیل فونس کا سرقہ

ایرپورٹ سے 2100 سعودی ریال اور تین سیل فونس کا سرقہ

شمس آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں بیاگیج کے دوران دو مسافرین کے لگیج سے رقم اور سیل فونس کا سرقہ ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد صادق ساکن اترپردیش اور دشرتھ ساکن نظام آباد آج صبح جدہ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچے جہاں بیاگیج کے دوران ان کے بیاگس سے 2100 سعودی ریال اور تین سیل فونس کا سرقہ کرلیا گیا ۔ دونوں مسافرین نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ان کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT