ایرپورٹ ٹرمنل کے قیام کی تبدیلی کے خلاف احتجاج

محبوب نگر /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجیو گاندی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے ڈومسٹک ٹرمنل کو این ٹی راما راؤ کے نام سے موسوم کئے جانے کے خلاف مستقر محبوب نگر کے اشوک ٹاکیز چوراہا پر ایک دھرنا منظم کیا گیا ۔ دھرنا کی قیادت میونپسل چیرپرسن رادھا امر نے کی اور کہا کہ ٹرمنل کے نام کی تبدیلی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ مقام پر

محبوب نگر /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجیو گاندی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے ڈومسٹک ٹرمنل کو این ٹی راما راؤ کے نام سے موسوم کئے جانے کے خلاف مستقر محبوب نگر کے اشوک ٹاکیز چوراہا پر ایک دھرنا منظم کیا گیا ۔ دھرنا کی قیادت میونپسل چیرپرسن رادھا امر نے کی اور کہا کہ ٹرمنل کے نام کی تبدیلی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ مقام پر نصب کردہ راجیو گاندھی کے مجسمہ کو دودھ سے دھویا گیا ۔ کانگریس کے قائدین نے بی جے پی اور تلگودیشم کو اپنی حرکت سے باز آجانے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر کانگریس کونسلرس لکشمن یادو ، محمد پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT