Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پارکنگ میں طلائی زیورات کا بیاگ لاپتہ

ایرپورٹ پارکنگ میں طلائی زیورات کا بیاگ لاپتہ

شمس آباد ۔ /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایک خاتون مسافر پارکنگ مقام میں قیمتی زیورات کا بیاگ بھول گئی ۔تفصیلات کے بموجب سری سائی کمار ساکن کے پی ایچ بی کالونی حیدرآباد نے شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بہن ملبورن سے بذریعہ ملیشیاء شمس آباد ایرپورٹ پہنچنے کے بعد پارکنگ کے علاقہ D4 میں ٹرالی لیکر پہنچی ۔ تمام سامان وہ کار میں رکھ دی اور ایک بیاگ جس میں 12 تولہ سونا ، دو ڈائمنڈ کے رنگس ، پاسپورٹ ، آئی پیاڈ ، بیرونی کرنسی اور دیگر دستاویزات تھے ۔ اس بیاگ کو وہ ٹرالی میں ہی بھول کر گھر چلی گئی ۔ گھر جانے کے بعد اسے بیاگ یاد آیا ۔ واپس وہ پھر ایرپورٹ پہنچی اور تمام مقام میں بیاگ ڈھونڈی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد سری سائی کمار نے شمس آباد آر جی آئی ایرپورٹ میں شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد ڈی آئی جی محمد شفیع الدین نے مقدمہ درج کرکے بیاگ کی تلاش شروع کردی ۔ شمس آباد ایرپورٹ پارکنگ علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔ جب بھی کوئی بیاگ پارکنگ سے لاپتہ یا سرقہ ہوتا ہے پولیس کو اسے حاصل کرنے میں کافی دشواری پیدا ہورہی ہے ۔ ایرپورٹ عہدیداروں کو کئی مرتبہ ایرپورٹ میں کیمرے نصب کرنے پولیس نے ہدایت دی تھی اس کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT