Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایرپورٹ پرباڈی اسکیانرنصب کرنے کی تجویز سے دستبرداری

ایرپورٹ پرباڈی اسکیانرنصب کرنے کی تجویز سے دستبرداری

حیدرآباد 16نومبر(یواین آئی )ملک بھر کے ایرپورٹس کی سیکوریٹی کا کام کرنے والی سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف)نے دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ اور حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرباڈی اسکینرنصب کرنے کی تجویز کو روک دیا ہے ۔قبل ازیں دہلی میں باڈی اسکینر نصب کرنے اور پھر حیدرآبادمیں اس کو لگانے کی تجویز تھی تاہم نجی معلومات کے تحفظ کے لئے مسافروں کے وسیع تر مفاد میں اس تجویز سے دستبرداری اختیار کی گئی۔نئی دہلی میں سینئر افسروں نے بعض کمپنیوں کے اسکینرس کی جانچ کی تاہم اسکینرس ، تصریحات اور ضروریات کے لحاظ پر پورے نہیں اتر پائے جس سے مسافرین کی نجی معلومات کا تحفظ کیا جائے ۔سی آئی ایس ایف کے افسروں نے یہ معلومات حاصل کیں کہ آیا کسی اور ملک کے ایرپورٹ پر ایسی سہولت دستیاب ہے تاہم ان کو حیرت اُس وقت یہ جان کر ہوئی کہ کئی ممالک نے سیکورٹی کلیرنس کے لئے مسافروں کے لئے ایسے اسکینرس نصب نہیں کئے ہیں۔ بیورو آف سیول ایوی ایشن نے بھی اسکینرس کی تنصیب کے لئے کوئی منظوری نہیں دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT