ایرپورٹ پر سونے کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

شمس آباد 15 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 2116 گرام سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک مسافر آج انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا جس کی تلاش لینے پر اس کے لگیج سے 2116 گرام سونے کے چین برآمد ہوئے جسے ضبط کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT