Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف پرسونل کی غنڈہ گردی سی سی ٹی وی فوٹیج سے آشکار

ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف پرسونل کی غنڈہ گردی سی سی ٹی وی فوٹیج سے آشکار

کوزی کوڈ ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی توڑتے ہوئے سی آئی ایف ملازمین کے ایک گروپ نے جو بظاہر کاری پور ایرپورٹ میں کل رات یہاں پیش آئے تشدد میں اپنے ایک رفیق کی موت پر برہم تھے، کافی توڑپھوڑ مچائی اور ایرپورٹ کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس تشدد کی تصدیق ہوگئی جسے آج ٹیلیویژن چینلوں نے دکھایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ 10 ت

کوزی کوڈ ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی توڑتے ہوئے سی آئی ایف ملازمین کے ایک گروپ نے جو بظاہر کاری پور ایرپورٹ میں کل رات یہاں پیش آئے تشدد میں اپنے ایک رفیق کی موت پر برہم تھے، کافی توڑپھوڑ مچائی اور ایرپورٹ کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس تشدد کی تصدیق ہوگئی جسے آج ٹیلیویژن چینلوں نے دکھایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ 10 تا 15 سی آئی ایس ایف پرسونل کا گروپ جو یونیفارم اور سادہ لباس میں ملبوس تھا، اس نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے اور لاٹھیوں سے وار کئے۔ انہوں نے دیوار پر سے مہنگی پینٹنگ گرادی اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچاتے ہوئے جوان جئے پال یادو کی موت کی خبر پر اپنا غم و غصہ اتارا ۔ یہ اپنی نوعیت کا عدیم النظیر تشدد ہے ۔ سی آئی ایس ایف پرسونل اور اے اے آئی کے فائر فورس آفیسرس کے درمیا ن جھگڑے میں جوان کی موت ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT