Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرپورٹ پر مسافر کے قبضہ سے بلٹ برآمد

ایرپورٹ پر مسافر کے قبضہ سے بلٹ برآمد

حیدرآباد ۔21 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ایمیگریشن حکام نے ایک مسافر کے قبضہ سے بلٹ (گولی) برآمد کی۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ ٹی این میانتھن ناگالینڈ کا متوطن ہے اور وہ تعلیم کے سلسلے میں گچی باؤلی کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر تھا۔ آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے کولکتہ اور وہاں سے ناگالینڈ جانے والا تھا۔ ایمیگریشن حکام نے تلاشی کے دوران اس کے لگیج سے بلٹ برآمد ہونے پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT