Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر مسافر گرفتار و رہا ، بلٹ رکھنے کا شاخسانہ

ایرپورٹ پر مسافر گرفتار و رہا ، بلٹ رکھنے کا شاخسانہ

شمس آباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن عہدیداروں نے ایک مسافر کو بلٹس کے ساتھ گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب رام چندرا ریڈی جو آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے ایرپورٹ پہونچے جہاں ایمگریشن چیکنگ کے دوران ان کے لگیج سے پانچ بلٹس برآمد ہوئے جس پر انہیں شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے بموجب رام چندر ریڈی لائیسنس ہولڈر تھے ۔ جنہوں نے لائسنس پیش کیا ضروری کارروائی کرنے کے بعد ان کو رہا کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT