Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ ، دو دھوکے باز گرفتار

ایرپورٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ ، دو دھوکے باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /15 فبروری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے دو دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا جو عوام کو ایرپورٹ پر ملازمت فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دے رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ سندیپ کمار اور اس کے ساتھی 25 سالہ پون کندھول جو کال سنٹر کے ملازمین ہے آن لائن ویب سائیٹ پر اشتہار شائع کرتے ہوئے ایرپورٹ پر گراؤنڈس اسٹاف کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے تقررات کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ سکندرآباد کی ساکن این پی شیبا نے سائبر کرائم سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ ان کی لڑکی کو ایرپورٹ پر ملازمت کیلئے انہوں نے ایک ویب سائیٹ پر موجود موبائیل نمبر پر رابطہ قائم کیا اور دھوکہ بازوں کی باتوں میں آکر 67 ہزار نقد رقم آن لائن بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے ۔ دھوکے بازوں نے رقم ہڑپ لینے کے بعد اپنا موبائیل فون بند کرلیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر دھوکے بازوں کو گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کیا اور انہیں جیل بھیج دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT