Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ایر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

بھوپال ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجہ بھوج ایر پورٹ پر آج صبح بھوپال سے ممبئی جانے والی ایر انڈیا کی فلائٹ کو اس وقت ہنگامی حالت میں اتار لیا گیا جب اس کے پرواز کے چند لمحوں میں انجن سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تاہم اس طیارہ میں سوار تمام 90 مسافرین محفوظ ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایر انڈیا کی 645 فلائٹ صبح 7-55 بجے طیرانگاہ سے پرواز کر گئی اور دائیں جانب کے انجن میں ایک پرندہ داخل ہوجانے پر اندرون 5 منٹ ہنگامی حالت میں طیارہ کو اتار لیا گیا اور طیارہ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا اور مسافرین کو متبادل طیارہ سے روانہ کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کی درخواست پر فی الفور جواب دینے کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیایم کے نے آج را جیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا یافتہ 7 مجرمین کی رہائی کیلئے حکومت ٹاملناڈو کی درخواست پر مرکزی حکومت سے فی الفور ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش کی ہے ۔ ریاستی حکومت نے مرکزی معتمد داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کرتیہوئے قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ہے جن کی باقیماندہ سزائے قید کو ریاستی حکومت نے معاف کردیا ہے۔ یہ قیدی گزشتہ 24 سال سے جیل میں عمر قید کی سز ا کاٹ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT