Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا طیارہ کے ٹائر کی ہوا خارج، مسافرین محفوظ

ایر انڈیا طیارہ کے ٹائر کی ہوا خارج، مسافرین محفوظ

بھوپال 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کے طیارہ میں سوار 95 مسافرین اس وقت بال بال بچ گئے جب آج صبح طیارہ کو پارک کرنے کے دوران ٹائر کی ہوا خارج ہوگئی۔ ایر انڈیا اسٹیشن منیجر پی کجار نے کہاکہ تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ نئی دہلی میں ایر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ایر بس 320 کے راجہ بھوج ایرپورٹ پر اترنے کے بعد ایک ٹائر میں ہوا کم تھی۔ یہ طیارہ دہلی ۔ بھوپال ۔ دہلی روٹ پر چلایا جاتا ہے اور ٹرمنل بلڈنگ کی طرف پارکنگ کے دوران ہوا کم ہونے کا پتہ چلا۔
آلودگی پر قابو پانے 2020 سے BS-VI قواعد پر عمل
نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کے مقصد سے یکم اپریل 2020 ء سے انتہائی سخت بھارت اسٹیج (بی ایس) قواعد پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے اور BS-V کو بالکلیہ نظرانداز کردیا جائے گا۔ وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری کی زیرصدارت بین وزارتی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان، وزیر بھاری صنعتیں اننت گیتے اور وزیر ماحولیات پرکاش جاودیکر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بعدازاں نتن گڈکری نے بتایا کہ حکومت نے BS-IV سے راست BS-VI پر چھلانگ لگانے اور BS-V کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر یکم اپریل 2020 ء سے عمل ہوگا اور ماحولیات کی سمت یہ ایک جراتمندانہ فیصلہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تمام وزارتوں نے اسے کامیاب بنانے میں ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT