Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا کو خانگیانے کیلئے حکومت کو مشیروں کی تلاش

ایر انڈیا کو خانگیانے کیلئے حکومت کو مشیروں کی تلاش

نئی دہلی14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کو خانگیانے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے آج انوسٹمنٹ بینکرس، لاء فرمس اور دیگر اداروں سے درخواستیں طلب کئے جو اِس معاملے میں اڈوائزرس کے طور پر کام کرسکیں۔ حکومت نے خسارے میں چلنے والے ایر انڈیا کی اچھی حکمت عملی کے ساتھ نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت پیانل اِس ضمن میں قواعد کار طے کرنے میں مصروف ہے۔ ایر انڈیا موجودہ طور پر ٹیکس دہندگان کے فنڈس کے سہارے چل رہا ہے۔ درخواستیں 12 اکٹوبر تک داخل کرنی ہوں گی۔ ایر انڈیا کو سابقہ یو پی اے حکومت نے بحران سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے 10 سالہ راحتی پیاکیج دیا تھا جو 2012 ء میں شروع ہوا۔ ابھی تک سرکاری ایر لائن کو اِس پیاکیج کے تحت تقریباً 26,000کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT