Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / ایر انڈیا کے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

ایر انڈیا کے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

پناجی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گوا میں ڈبلیم ایرپورٹ پر آج ایر انڈیا کے طیارہ سے ٹیک آف کے وقت ایک پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ کو اچانک بریک لگانے سے اس کا ٹائر پھٹ پڑا ۔ یہ طیارہ براہ ممبئی نئی دہلی پرواز کررہا تھا اور اس طیارہ میں 164 مسافرین تھے ۔ ایرپورٹ کے درائع نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 7-20 بجے پیش آیا جب یہ طیارہ پرواز کر

پناجی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گوا میں ڈبلیم ایرپورٹ پر آج ایر انڈیا کے طیارہ سے ٹیک آف کے وقت ایک پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ کو اچانک بریک لگانے سے اس کا ٹائر پھٹ پڑا ۔ یہ طیارہ براہ ممبئی نئی دہلی پرواز کررہا تھا اور اس طیارہ میں 164 مسافرین تھے ۔ ایرپورٹ کے درائع نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 7-20 بجے پیش آیا جب یہ طیارہ پرواز کرنے کے لیے دوڑ رہا تھا ۔ بعد ازاں طیارہ سے تمام مسافرین کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔ ڈائرکٹر گوا ایرپورٹ نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا جب کہ مسافرین کو دوسرے طیارہ سے روانہ کردیا گیا ۔ ممبئی میں ایر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ میں سوار تمام مسافرین محفوظ ہیں ۔انہیں بحفاظت منزل مقصود پر پہنچادیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT