Thursday , January 17 2019

ایر فورس اکیڈیمی دنڈیگل میں گریجویشن پریڈ چیف آف آرمی جنرل بپن راوت کی شرکت

General Bipin Rawat, Chief of Army Staff presenting the Chief of Air Staff Sword of Honour to Flying Officer Sukhmandeep Singh for sanding first in overall merit in Pilot Course at Combined Graduation Parade at Air Force Academy, Dundigal near Hyderabad on 15 Dec 2018.Pic.Style photo service

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : انڈین ایر فورس فلائنگ آفیسرز کورس کی تکمیل پر 139 ٹرینیں نے آج مشترکہ گریجویشن پریڈ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر چیف آف اسٹاف جنرل بپن راوت نے نہ صرف مشاہدہ کیا بلکہ کیڈٹس کی کورس تکمیل پر جنرل راوت نے پریسیڈنٹ کمیشن عطا کی ۔ ان ایر فورس آفیسرز میں 24 خواتین شامل ہیں اور ان میں سے صرف ایک خاتون پریا شرما جن کا تعلق پلانی راجستھان سے ہے ۔ گریجویشن تکمیل کی اور انڈین ایر فورس کی یہ ساتویں خاتون فائٹر پائیلٹ ہیں ۔ جنرل راوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین آرمی غیر فوجی اختراعات کی رہبر رہی ہے اور فوج کا مقصد نئی دفاعی ٹکنالوجی کا حصول ہے تاکہ فوج اس سے فوائد حاصل کرسکے ۔ جنرل راوت نے فلائنگ آفیسر سکمندیپ سنگھ کو چیف آف ایر اسٹاف کا اعزاز بھی عطا کیا ۔ ایر فورس اکیڈیمی میں گریجویشن تکمیل کرنے والے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے گریجویشن پریڈ کی بھی سلامی لی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT