Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ایر پورٹ پر بلٹ کے ساتھ انجینئرنگ طالب علم گرفتار

ایر پورٹ پر بلٹ کے ساتھ انجینئرنگ طالب علم گرفتار

شمس آباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشین حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بلٹ کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب مہیندر کمار چودھری ساکن حیدرآباد شمس آباد ایرپورٹ سے کیلی فورنیا بذریعہ ابوظہبی فلائیٹ نمبر EY-275 سے جارہا تھا کہ شمس آباد ایر پورٹ پر ایمگریشین چیکنگ کے دوران اس کے بیاگ سے بلٹ برآمد ہوئی جس پر ایمگریشن حکام نے اسے حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بلٹ کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT