Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ایر ہوسٹس کے قاتل شوہر اور ایک شخص گرفتار

ایر ہوسٹس کے قاتل شوہر اور ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) اوپل پولیس نے سابق ایر ہوسٹس کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمشید پور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی 29سالہ ریتو اوپل عرف ریتو سرین جو سابق میں ایر ہوسٹس تھی جس کی شادی سال 2013ء میں سچن اوپل سے ہوئی تھی اور انہیں پانچ ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے۔ سچن اوپل اپنی بیوی کے

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) اوپل پولیس نے سابق ایر ہوسٹس کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمشید پور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی 29سالہ ریتو اوپل عرف ریتو سرین جو سابق میں ایر ہوسٹس تھی جس کی شادی سال 2013ء میں سچن اوپل سے ہوئی تھی اور انہیں پانچ ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے۔ سچن اوپل اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور 10لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہا تھا اور عدم ادائیگی پر اسے جسمانی اور ذہنی اذیتیں دیا کرتا تھا۔ ریتو اور سچن نے دس ماہ قبل اپنے ارکان خاندان سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے رامنتا پور اندرا نگر میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھے لیکن سچن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور مسلسل دس لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہا تھا۔ 19اپریل کو 8:30بجے سچن اوپل اور اس کا دوست کے راکیش کمار حالت نشہ میں اس کے مکان پہنچ کر اس سے جھگڑا کیا جس میں سچن نے اپنی بیوی کو زدوکوب کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئی تھی اور وہ چیخ و پکار کرنے لگی تھی اور اپنے والدین کو اس کی اطلاع دینے کا انتباہ دیا جس کے نتیجہ میں سچن نے اس کا تکیہ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ اوپل پولیس نے سچن اور دیگر کے خلاف قتل ، مزید جہیز کیلئے ہراسانی اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے والدین سیما اوپل، رمیش اوپل اور اس کے بھائی نیتن اوپل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے لیکن وہ ہنوز مفرور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT