Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایس آئی او کی خدمات ناقابل فراموش

ایس آئی او کی خدمات ناقابل فراموش

کاغذنگر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کاغذنگر کے زیر اہتمام تیار کردہ دسویں جماعت کوئسچین بنک کی رونمائی مسجد عامرہ میں بعد نماز مغرب جناب محمد بشیرالدین امیر مقامی جماعت ہند کاغذنگر کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جناب عبدالارشد صدر ایس آئی او نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے طلبا

کاغذنگر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کاغذنگر کے زیر اہتمام تیار کردہ دسویں جماعت کوئسچین بنک کی رونمائی مسجد عامرہ میں بعد نماز مغرب جناب محمد بشیرالدین امیر مقامی جماعت ہند کاغذنگر کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جناب عبدالارشد صدر ایس آئی او نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے طلباء کیلئے اسٹیڈی میٹریل ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں تیار کئے گئے تاکہ طلباء امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی SIO میں شامل ہوجائیں جناب محمد بشیرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم کے دسویں جماعت کے طلباء کیلئے اسٹیڈی میٹریل جو SIO کے زیر نگرانی شائع ہوا وہ طلباء کیئے کار آمدثابت ہوگا ۔
جناب یعقوب انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ SIO کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ SIO کے اراکین کی محنت و کاوش سے امسال مدرسہ ہذا کے 117 طلباء کو اسکالرشپ دلوانے میں کامیابی ہوئی ۔

جناب ارشد ، فرقان اور ذاکر کی محنت ضائع نہیں ہوئی ۔ جناب نذیر احمد صدر آئیٹا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ SIO کے اراکین کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ جماعت کے طلباء کیلئے انہوں نے جو اسٹیڈی میٹریل تیار کیا وہ واقعی طلباء کیئے منفعت بخش ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر جناب محمد عقیل الدین سکریٹری اسلامک ویلفیر سوسائٹی ، جناب سید ظہیر احمد ، جناب محمد عصمت علی ، جناب اسلم ، جناب یوسف شریف ریٹائرڈ میونسپل کمشنر جناب محمد شفیع الدین ، جناب محمد خلیل الدین مدرس موجود تھے ۔ جناب ذاکر نے جلسے کی کارروائی چلائی ۔ جناب ارشد کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT