Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس آئی پوسٹ کے رکروٹمنٹ کیلئے 17 اپریل کو تحریری ٹسٹ

ایس آئی پوسٹ کے رکروٹمنٹ کیلئے 17 اپریل کو تحریری ٹسٹ

تلبیس شخصی کو روکنے ، امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائسیس کا استعمال
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( آئی این این) : ایس سی ٹی ایس آئز ( سیول / اے آر وغیرہ ) اور ایس سی ٹی 2016 کے پوسٹس پر رکروٹمنٹ کے لیے پریلمنری تحریری ٹسٹ ( پی ڈبلیو ٹی ) ریاست تلنگانہ میں 17 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ ایس سی ٹی ، ایس آئی ( کامن ) کے پوسٹ کے لیے بھی پی ڈبلیو ٹی اسی تاریخ کو حیدرآباد / سائبر آباد میں منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ (TSLPRB) نے امیدواروں کو اطلاع دی کہ ان کے فوٹو اور دو فنگر فرنٹس بائیو میٹرکس کو ، جب وہ امتحان تحریر کررہے ہوں گے تو حاصل کیا جائے گا ۔ بائیو میٹرک ڈیوائس ، فوٹو ، ہال ٹکٹ نمبر ، امیدوار کا نام ، ریجنل سنٹر اور سنٹر کوڈ اور پتہ کو ڈسپلے کرے گا ۔ اس ٹسٹ میں امیدواروں کے فنگر پرنٹس اور فوٹو حاصل کرنے کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائسیس کا استعمال کیا جارہا ہے جسے بعد میں فزیکل میجرمنٹ ٹسٹ ، فزیکل ایفیشینٹ ٹسٹ اور فائنل تحریری امتحان وغیرہ کے دوران تقابل کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ بائیو میٹرک ڈیوائسیس کو پہلی مرتبہ استعمال کیا جارہا ہے تاکہ تلبیس شخصی کو روکا جائے اور امتحان کو شفاف انداز میں منعقد کیا جائے ۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر حاضر رہیں ۔ اگر وہ ایک منٹ تاخیر سے بھی سنٹر پہنچیں گے تو انہیں امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ٹی ایس ایل پی آر بی چیرمین نے آج ایک صحافتی ریلیز میں کہا کہ تمام امیدواروں کو ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے اور وہ آج رات سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT