Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ایس آر نگر قتل کیس ‘ اہلیہ و بھانجا گرفتار

ایس آر نگر قتل کیس ‘ اہلیہ و بھانجا گرفتار

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر پولیس نے گذشتہ دنوں پیش آئے ایم اے رفیق کے قتل کیس میں متوفی کی اہلیہ اور ان کے بھانجے کو گرفتار کرلیا ہے جن کے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کا پتہ چلا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ایم اے رفیق کا گذشتہ دنوں قتل ہوا تھا ۔ اس کیس میں پولیس نے متوفی کی اہلیہ اور ان کے بھانجے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ رفیق کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور وہ دو ماہ بعد سعودی عرب چلے گئے تھے ۔ گذشتہ دنوں اپنے والد کے انتقال پر شہر آئے اور گھر میں ان کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے متوفی کی اہلیہ اور متوفی کے بھانجے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے سبب اہلیہ اور بھانجے نے رفیق کا قتل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT