Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایس آر نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

ایس آر نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ شنکر چوہان جو ایس آر نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہان کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص نے حالت نشہ میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شرابی شوہر کی بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی
حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شرابی شخص نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ ارون کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ذرائع کے مطابق ارون کمار نے پہلی بیوی سے ترک تعلق کے بعد دوسری شادی کرلی تھی اور اس بیوی سے بھی جھگڑا چل رہا تھا ۔ ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر یہ شخص بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ کل رات بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT