ایس آر کے کی طرح رومانس کنگ بننا چاہتاہوں۔روشن عبدالرؤف

سوشیل میڈیا پر وائیر ل ملیالی گیت مانیاکا ملارایاپوی سے راتوں رات مشہور ہونے والے اداکارنے اچانک مشہور ہونے اور اپنے مستقبل کے متعلق بات کی۔
روشن عبدالرؤف اور پریا پرکاش واریراراتوں رات کروڑ ہا لوگوں کے دل ودماغ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس متنازع ملیالی فلم کے گیت میں لڑکی کی آنکھ مارنے سے گھائل روشن عبدالرؤف کسی اور سے نہیں بلکہ سوپر اسٹار شاہ رخ خان سے متاثر ہے۔ ملیالی فلم کی ذریعہ اپنی اداکاری کی شروعات کرنے والے19سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ’’ شاہ رخ خان سے مجھے حوصلہ ملا ہے۔ میں ان کا بڑا مداح ہوں‘ میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھیں ہیں۔

میری پسندیدہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے (1995)میں بنی فلم ہے‘ مجھے یاد نہیں ہے میں نے کتنی مرتبہ اس فلم کو دیکھا ہے۔ مجھے ان سے ایک روزملنے اور ان کے ساتھ ڈنر کرنے کی بڑی خواہش ہے‘‘۔روشن کنگ آف رومانس بھی بننا چاہتے ہیں۔ ملیالی اداکار مموٹی کے بھی بڑے مداح اور جواں سال اداکار نے کہاکہ ’’میرے ذہن میں بہت سارے کردار ہیں۔مگر میں رومانٹک فلمیں کرنا چاہتاہوں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ان کا گیت وائیرل ہوا ہے ان کی فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی ہے۔

ان کا میل باکس پیغامات سے بھر گیا ہے اور جب کبھی گھر کے باہر قدم رکھتاہوں میرے گھر کے سامنے عوام کو ہجوم دیکھائی دے رہا ہے۔ مسکراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ ہمیں اس طرح کے ردعمل کی امید نہیں تھی‘ ہمیں بہت سارا پیار مل رہا ہے ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کس طرح اس کو سنبھالیں۔ ہمارے گھر والے کافی خوش ہیں اور یہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ کس طر ح راتو ں رات یہ ہوگیا۔ میرے دوست بھی اس کامیابی سے کافی جذباتی ہوگئے ہیں‘‘۔

مذکورہ گیت کے مشہور ہونے کے متعلق انہیں کیسے معلوم ہوا کا جواب دیتے ہوئے بی سی اے سال دوم کے طالب علم نے کہاکہ میرے ایک دوست نے مجھے پہلی بار بتایا کہ ویڈیو وائیرل ہوا ہے اور لوگ اس کو ان لائن شیئر کررہے ہیں۔ پریا کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ’’ہم اچھے دوست ہیں اور اس کے روز کے بعد ہمارے رشتے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔

وہ ایک بہترین ساتھی اداکار ہیں اور اس کے ساتھ کام کرنے میں بڑا مزے دار رہا۔ ہم اکثر جھگڑا کرتے اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے مگر آخر کار ہم ایک روز اچھی طریقے سے ایک دوسرے کو سمجھ گئے۔

ان کے مستقبل کے متعلق جب پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ’’ میں ڈانس اور اداکاری میں کافی حد تک جنونی ہوں‘‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روشن اور ان کے بھائی رائیس عبدالرؤف پچھلے سال ڈانس ریالٹی شومیں حصہ لے کر تیسرا مقام حاصل کیاتھا۔ شو کے بعد روشن نے اروو ادار لاؤ کا اڈیشن دیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT