Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحانات میں15طلبہ ڈی بار

ایس ایس ایل سی امتحانات میں15طلبہ ڈی بار

گلبرگہ /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : گلبرگہ ڈویژن کے 15طلباء کو ایس ایس ایل سی امتحانات سے ڈی بار کردیا گیا ہے ۔ جن طلا کو ڈی بار کیا گیا ہے انکا تعلق گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رائچور ، کوپل اور بلاری سے ہے۔ محکمہ تعلیمات کے ایڈیشنل کمشنر رادھاکرشنامادنکر کے بیانکے بموجب مذکورہ بالا طلبا امتحانی بدعنوانیوں اور نقل کرنے میںمصروف تھے ۔ ضلع بلاری کے ایک طالب علم کو کوپل کے چار طلبا کو اور رائچور کے چار طلبا کو امتحانات سے ڈی بارکردیاگیا ہے ۔ بیدر کے دو اور گلبرگہ کے دو طلبا کو بھی امتحانات سے ڈی بار کردیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT