Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بنک کی آج رسم اجرائی

ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بنک کی آج رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 9 فبروری ۔ (سیاست نیوز ) ایس ایس سی اردو میڈیم کے پانچ مضامین کا کوسچن بنک شائع ہوچکا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں بروزمنگل 10 فبروری شام 4:30 بجے احاطہ سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس مقرر ہے ۔ مسز جھانسی رانی ، آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرس ، مسٹر وینکٹ نرسیا ڈپٹی سکریٹری ریسیڈنشیل اسکولس سوسائٹی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی ماہرین نے اس کو تیار کیا ہے۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے طلباء و طالبات کے علاوہ اردو مدارس ذمہ داران سے وقت پر شریک ہوکر مفت کتب حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT