Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بینک کی آج دفتر سیاست میں رسم اجراء

ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بینک کی آج دفتر سیاست میں رسم اجراء

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک اردو میڈیم کی رسم اجرائی بروز جمعرات 18فبروری کو شام 4:30 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست ، عابڈس میں مقرر ہے۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اساتذہ نے اسے مرتب کیا ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب عابد رسول خاں چیرمین میناریٹی کمیشن اور آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ہوں گے۔ اعزازی مہمانان خلیل احمد قادری، ایم ایس فاروق سکریٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، ظفر اللہ فہیم، خواجہ معین الدین ہوں گے۔ ایم اے حمید نے طلباء اور اردو اسکولس اساتذہ اور انتظامیہ سے شرکت کرتے ہوئے مفت کتب کے حصول کی اپیل کی۔

 

ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ کا اپریل میں انعقاد
حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنانے ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ’ٹیٹ‘ (TET) کا توقع ہے کہ ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز کردیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ باوثوق سرکاری ذڑائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ڈائرکٹر ریاستی محکمہ تعلیمات توقع ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹسٹ (TS-TET) ’’ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیٹ ‘‘ کا نہ صرف اعلامیہ جاری کریں گے بلکہ ٹیٹ کا مکمل شیڈول بھی جاری کریں گے۔
ذڑائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ تعلیمات گرمائی تعطیلات سے قبل ہی یعنی ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ کے دن ہی ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ’ ٹیٹ ‘ کا انعقاد عمل میں لانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے اور اس سلسلہ میں بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT