Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات میں ایم ایس کریٹیو اسکول کا بہترین مظاہرہ

ایس ایس سی امتحانات میں ایم ایس کریٹیو اسکول کا بہترین مظاہرہ

مسلسل تیسرے سال بھی طلبہ کو 10/10 جی پی اے ، تہنیتی تقریب سے لطیف محمد خاں کا خطاب

مسلسل تیسرے سال بھی طلبہ کو 10/10 جی پی اے ، تہنیتی تقریب سے لطیف محمد خاں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس کریٹیو اسکول کے طلباء وطالبات نے لگاتار تیسرے سال بھی ایس ایس سی بورڈ امتحانات کے نتائج میں 10/10 کا ریکارڈ جی پی اے حاصل کیا ہے ۔ صرف اس سال ہی ایم ایس کے 31 طلبہ نے 9.5 جی پی اے اور 63 طلبہ نے 9.0 سے زائد جی پی اے حاصل کیا ۔ سب سے اہم بات یہ رہی کہ ایک خانگی سکشن سے وابستہ حافظ طالب علم نے 9.8 جی پی اے حاصل کرتے ہوئے تمام ریکارڈس توڑ دیا ۔ ایک انتہائی قابل قدر کارنامہ یہ رہا کہ ایم ایس کریٹیو اسکول کے طلبہ کی اکثریت نے ریاضی ، سائنس اور سماجی علوم میں A1 رینک حاصل کیا ۔ جس نے انہوں نے اپنا مثالی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی رکھا ہے ۔ ایسے نتائج ساری مسلم برادری کے لیے خوش آئند اور قابل فخر ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر لطیف محمد خاں نے کہا کہ یہ نتائج ہمارے لیے باعث و خوشی و اطمینان ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہماری محنت کا اجر عطا فرمایا ہے ۔ ہمارے پاس صرف ایک ٹاپر نہیں ہے بلکہ ہمارے تمام طلبہ ٹاپر ہیں جو کسی نہ کسی مضمون میں ٹاپ رہے ہیں ۔ ہمارے طلبہ نے مجموعی طور پر 199 ، اے ون ، رینک حاصل کئے ہیں ۔ ان نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ ایم ایس کریٹیو اسکول نے ایک مضبوط و مستحکم بنیاد رکھا ہے ۔ اور معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے جہاں یہ طالب علم شاندار نتائج حاصل کررہا ہے ۔ بحمدﷲ ایم ایس کے تمام طلبہ نے بہترین مظاہرہ کیا ہے اور ایم ایس انتظامیہ نے طلبہ کو ان کے مستقبل کی جدوجہد میں عظیم تر بلندیوں پر پہونچنے میں مدد کے لیے متحرک کرنے کی کوشش میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ۔ بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کی ستائش و حوصلہ افزائی کے لیے تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہونہار طلباء کو اعزاز دیا گیا ۔ جنہیں ان کی بہترین کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے ادارہ نے ایم ایس جونیر کالج میں مفت نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اسکول کی ٹاپر صفیہ منال صدیقہ کو 20,000 ہزار روپئے پر مشتمل جی آر کے اسکالر شپ دیا گیا ۔ صفیہ نے اس سال ایس ایس سی بورڈ امتحانات میں 10/10 جی پی اے حاصل کیا ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر عبدالطیف نے دین و دنیا کے مابین توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے طلبہ کو آئی آئی ٹی اور سیول سرویس ( آئی اے ایس ) ، آئی پی ایس ، آئی ایف ایس جیسے اعلیٰ سرکاری عہدوں کے لیے اپنے اعلیٰ تعلیمی منزلیں مقرر کرنے پر زور دیا ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹرس معظم حسین ، انور احمد ، اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی ان ہی اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں جن کی تعلیم ایم ایس میں گذشتہ 10 سال کے دوران انہیں حاصل ہوئی ہے ۔ ایم ایس کریٹیو اسکول نے تمام طلبہ اور ٹیچرس کی انتھک محنت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کئے ۔ ایم ایس انتظامیہ اور ٹیچرس نے تمام طلبہ اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیوں کے ذریعہ ساری ملت کی عظمت میں اضافہ کا باعث بننے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT