Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز

ایس ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز

تمام اسکولس کے طلبہ کو ہال ٹکٹس حوالے کردیئے گئے
سیاست کوئسچن بینک کی اجرائی پر
اسکول انتظامیہ کا اظہار تشکر

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں ایس ایس سی 2018 کے امتحانات کا آج 15 مارچ سے آغاز ہورہا ہے اس لئے حکومت اور بورڈ آف سکنڈری کے تعاون و اشتراک سے امتحان کے آغاز سے لیکر اختتام تک بڑی کڑی نظر رکھی گئی ہے تاکہ اس سالانہ امتحان کو کسی بھی بدعنوانی سے پاک رکھا جاسکے۔ اس ضمن میں نیا اور انوکھا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم امتحان ہال میں دوران امتحان نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑا جائے تو طالب علم کے خلاف تو کارروائی ہوگی مگر مہتمم امتحان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ دونوں شہروں کے خانگی اور سرکاری اسکولس کے طلباء و طالبات میں ہال ٹکٹس اسکولس کے انتظامیہ نے آج دوپہر تک حوالے کردیئے ہیں اور بعض اسکولس میں طلباء کو اساتذہ نے کسی دباؤ کے بغیر امتحان لکھنے کے مختلف گُر کے ساتھ امتحانی مرکز پہنچنے کی ہدایات بھی دیں اور بعض اسکولس انتظامیہ نے سیاست کی جانب سے کوسچن بینک کے جاری کرنے جس سے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں جو آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اس پر اظہار تشکر بھی کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ سیاست ہر سال پابندی کے ساتھ کوسچن بینک جاری کرتا رہے گا۔ حسب سابق کی طرح جمبلنگ سسٹم برقرار رہے گا ا ور اس میں نئے نئے طریقہ کار لاکر یہ کیا گیا کہ ایک اسکول کے طلباء کو 8 تا10 اسکولس میں رکھا جائے تاکہ اجتماعی نقل نویسی کو روکا جاسکے۔ اس کے علاوہ پیپر کوڈ نشانات کے بجائے گریٹ سسٹم کو برقرار رکھا گیا اور 20 نشانات انٹرنل پروجکٹ اور بورڈ امتحان نے 80 نشانات رکھا ہے۔ 6 مضامین کے لئے گیارہ پرچے ہوں گے۔ تلنگانہ کے 31 اضلاع میں تلگو، انگریزی اور اردو میڈیم کے ساتھ ہندی، مراٹھی، کنڑی میڈیم کے طلبہ بھی امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT